کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پولیس مقابلے کے بعد 6 ملزم ندی میں کود گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق لسبیلہ پل پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 3 موٹر سائیکل پر سوار 6 افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزم موٹرسائیکلیں چھوڑکر لسبیلہ پل سے ندی میں کود گئے۔ پولیس کی مزید نفری کو طلب کرکے ملزموں کو تلاش کیا جارہا ہے۔