پارلیمنٹ لاجز سرگرمیاں، کمیٹی کا اجلاس کل، دستی پیش ہونگے

Jamshed Dasti

Jamshed Dasti

اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ لاجزمیں غیراخلاقی سرگرمیوں کے الزامات کا جائزہ لینے کیلیے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کاچوتھا اجلاس کل ہوگا۔

جمشید دستی کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے۔ اجلاس میں اے ایس پی پارلیمنٹ لاجز زاہدہ بخاری، سی سی ٹی وی کیمراسسٹم کے انچارج آفیسراور ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

کمیٹی کے سربراہ شیخ روحیل اصغرنے کہاہے کہ یہ تمام پارلیمنٹیرینز کی عزت کا سوال ہے۔ لہٰذا جمشید دستی کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی اعلیٰ کمیٹی اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔

ادھرپارلیمنٹ لاجز میں قابل اعتراض پروگراموں کے چرچے کے حوالے سے جمشید دستی کی سی ڈیزکی مقبولیت بیرونی دنیامیں بھی پہنچ گئی۔ انٹرنیٹ پر ان کی سی ڈی کے ایک پروگرام کو دیکھنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہو گئی ہے۔