ملائیشین طیارے کے ملبے کے شواہد ملنے لگے، دہشتگردی کا نشانہ بنائے جانے کا شبہ

Malaysians Plane

Malaysians Plane

ویت نام (جیوڈیسک) دو دن پہلے لاپتا ہوجانے والا ملائیشیا کا مسافر طیارہ ممکنہ طور پر سمندر میں گرکے تباہ ہوا؟ ویت نام کے قریب سمندر میں ملبے کے شواہد ملنے لگے۔ طیارے کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کابھی شبہ ظاہر کیا جارہاہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ویتنامی بحریہ کے ہوائی جہاز نے سمندر میں ملبے کی نشاندہی کی ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ ملائیشیا کے مسافر طیارے کا ملبہ ہو سکتا ہے۔ وزیرکے مطابق اس پہلوسے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ طیارے کو دہشت گردی کا نشانہ تو نہیں بنایا گیا۔

اطلاعات ہیں کہ طیارے کے مسافروں کی فہرست میں شامل 2 افراد چوری شدہ پا سپورٹوں پر سفر کر رہے تھے۔ پاسپورٹوں کے حقیقی مالکان کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ ان میں ایک اٹلی اور ایک آسٹریلیا کا باشندہ ہے۔ اور ان کے پاسپورٹ تھائی لینڈ میں چوری کیے گئے تھے۔ طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 239 افراد سوار تھے۔