ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی متنازعہ بولڈ ہیروئن راکھی ساونت نے بی جے پی جوائن کر لی۔ اداکارہ عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کجری وال کے مقابل الیکشن لڑیں گی۔
تنازعات میں گھری رہنے والی راکھی ساونت کو ان دنوں انتخابی بخار چڑھا ہوا ہے۔ راکھی بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی میں اپنی شبیہ دیکھتی ہیں۔
لوک سبھا کے الیکشن کے لیے بی جے پی کی ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش میں لگی راکھی کا کہنا ہے وہ عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کجری وال کے مقابل کھڑی ہونگی۔
اداکارہ اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ان دنوں زیادہ وقت ممبئی کی کچی آبادی میں گزار رہی ہیں۔ انہوں نے شہر کی صفائی کے لیے دس ہزار ٹوکریاں بھی لوگوں میں تقسیم کیں۔