ڈالر کی قدر میں 2 روپے 20 پیسے کی کمی

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ پورے ہفتے روپیہ ڈالر پر حاوی رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 20 پیسے گراوٹ دیکھی گئی۔

مستحکم ہوتے روپے سے بیرونی قرضوں کا بوجھ بھی کم ہوا۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق ایک روپے کے مقابلے ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار رہا اور یہ 103روپے کے قریب آگیا۔ مستحکم ہو تے روپے کو دیکھتے ہوئے ایکسپورٹرز نے بھی ڈالر تڑوانے شروع کردیے اور انٹر بینک میں لگ بھگ 20کروڑ ڈالر کی فروخت کے بعد روپے کے مقابلے ڈالر 103 روپے 12 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے سونے کی درآمد پر عائد پابندی سے روپے کی قدرکو کچھ سہارا مل رہا ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف سمیت دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے 1ارب ڈالر سے زائد رقم رواں ماہ ملنے کی توقعات سے بھی مقامی کرنسی مستحکم ہورہی ہے۔ دسمبر 2013 سے اب تک ڈالر کی قدر میں 6 روپے گراوٹ واقع ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 300 ارب روپے کی کمی آئی ہے۔