کروڑ لعل عیسن: MNA صاحبزادہ فیض الحسن کے حکم پر سروے ٹیم لاہور سے دریا برد علاقوں میں پہنچ گئی

کروڑ لعل عیسن: MNA صاحبزادہ فیض الحسن کے حکم پر سروے ٹیم لاہور سے دریا برد علاقوں میں پہنچ گئی۔ موضع مونگڑھ ، کھائی ، واڑہ ، راکھوں اور دیگر مواضعات دریائے سندھ کے شدید ترین کٹائو کا شکار ہیں۔ جس میں 14 سو ایکڑ قابل کاشت زرعی زمین دریا برد ہو گئی ہے۔

اس وقت بھی شدید دریا بردی ہو رہی ہے۔ صوبائی سطح پر اس معاملے کو مقامی ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے متعلقہ حکام تک پہنچایا۔ جس پر محکمہ ایکسئن نہار موقع ملاخطہ کیا اور عوامی مطالبہ کے دریا بردی کا سد باب کیا جائے کو جائز قرار دیتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئر ریونیو انہار سروے ڈویژن لاہور مراسلہ 523/ 26 ریور فلڈ مورخہ 17-02-2014 لیٹر جاری ہو ا۔ ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ ، سابق ناظم یونین کونسل واڑہ سیہڑا سردار ارشد اسلم خان نے ایگزیکٹو اانجیئر ریور سروے ڈویژن پر زور دیا کہ علاقہ نشیب کی ہزاروں ایکڑ اراضی کو دریا بردی سے بچانے کیلئے مئوثر اقدامات کیئے جائیں۔