پسماندہ علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے لیہ کو ڈویژن بنایا جانا ضروری ہے۔ صاحبزادہ فیض الحسن
Posted on March 10, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: پسماندہ علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے لیہ کو ڈویژن بنایا جانا ضروری ہے۔ صاحبزادہ فیض الحسن، احمد علی اولکھ۔ گزشتہ روز ڈویژن بنائو کمیٹی کے سرپرست سردار اشد اسلم خان ایڈووکیٹ ، صدر سیٹھ محمد اسلم خان ، جنرل سیکریٹری راجہ افتخار احمد اور طارق پہاڑ نے گزشتہ روز ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن اور سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ سے ملاقات کی جس پر صاحبزادہ فیض الحسن اور احمد علی اولکھ نے لیہ کو ڈویژنل ہیڈ کواٹر بنانے کی مکمل تائید کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ وہ جلد از جلد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور صوبائی وزیر رانا مشہود سمیت اعلیٰ عہدیداروں سے لاہور میں ملاقات کریں گے۔
کروڑ لعل عیسن میں وفد کے اراکین نے تاجر اور شہری تنظمیوں کے ارکین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیٹھ محمد اسلم خان اور راجہ افتخار نے کہا کہ لیہ جیسے پسماندہ علاقے کا ڈویژن بننا اس علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے۔ ضلع کے عوام اس سلسلہ میں مطالباتی بینرز لگائیں اور وفود تشکیل دے کر تحریک کو آگے بڑھایا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com