اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نئی کمیٹی میں فوج کا نمائندہ شامل نہیں ہوگا، نئی کمیٹی کو فوج کی حمایت حاصل ہوگی، کمیٹی کا اعلان آئندہ دو، تین دن میں کیا جائے گا۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ نئی کمیٹی تین یا
4 بیوروکرٹیس پر مشتمل ہوگی، نئی کمیٹی طالبان سے براہ راست مذاکرات کرے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ فوج نے کسی اسٹیج پر بھی کمیٹی یا مذاکراتی عمل پر کوئی خدشات کا اظہار نہیں کیا، فوج کا عملی رویہ ہمیشہ مثبت رہا ہے، مولانا سمیع الحق کی کمیٹی معاملات کو آگے بڑھائے گی۔
چوہدری نثار نے کہا کہ مذاکرات کے پہلے مرحلے میں معاملات طے کیے جائیں گے، طے کیا جائے گا کہ مذاکرات کہاں ہوں گے اور دونوں طرف سے کون کون شامل ہوگا۔