کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری اور عثمان آباد میں رینجرز کے 2 مبینہ مقابلے گینگ وار کے کارندوں کو مار دیا گیا۔ لیاری کے علاقے دریا آباد اور عثمان آباد مل ایریا میں رینجرز نے گینگ وار ملزمان سے 2 الگ الگ مقابلے کئے، جن کے دوران 2 گینگ وار مبینہ ملزمان کو مار دیا گیا۔
ایک مقابلہ لیاری میں تھانہ بغدادی کی حدود میں پیش آیا جبکہ دوسرا مقابلہ عثمان آباد کے علاقے اور تھانہ گارڈن کی حدود میں پیش آیا، مارے جانے والے 2 گینگ وار کے ملزمان کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق مقابلوں میں مرنے والے ملزمان کی شناخت صدام اور فیصل بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔