کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے سینیئر وکیل تلمیز برنی کو ان کی رہائش گاہ کے باہر سے اغواء کر لیا۔ اغواء کے خلاف وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا۔ پولیس کے مطابق سینئر وکیل تلمیز برنی کو گزشتہ شام مسلح افراد نے ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں واقع ان کے گھر کے سامنے سے اغواء کرلیا تھا، سینیر وکیل کے اغوا پر وکلا برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، وکلا تلمیز برنی کے اغوا کے خلاف تمام عدالتوں کا بائیکاٹ ہے کیا ہے، وکلا کی جانب سے بازووں پر سیا ہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا جارہا۔
دوسری جانب چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر نے بھی تمام بنچوں کو ڈسچارج کر دیا ہے جبکہ اہم نوعیت کے تمام مقدمات ججز چیمبرز میں نمٹائے جا رہے ہیں۔