شمالی کوریا پارلیمانی انتخابات: کم جونگ اُن اعلٰی ترین قانون ساز کمیٹی کے سربراہ منتخب

Kim Jong Un

Kim Jong Un

پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا کے پارلیمانی انتخابات میں واحد امیدوار کِم جونگ اُن سو فیصد ووٹ حاصل کر کے ملک کی اعلٰی ترین قانون ساز کمیٹی کے سربراہ منتخب ہو گئے۔

شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی کے مطابق سو فیصد رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعما ل کیا۔ تمام کے تمام ووٹ کِم جونگ اُن کی حمایت میں ڈالے گئے۔

ملک کی سپریم پیپلز کونسل کے لیے ان انتخابات کو rubber-stamp کہا جا رہا ہے کیونکہ چھ سو ستاسی حلقوں میں کِم جونگ اُن کے مقابل کوئی دوسرا اُمیدوار کھڑا ہی نہیں ہوا تھا۔