نیو اسٹار اسکول شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام سائنسی نمائش کا انعقاد

کراچی: نیو اسٹاراسکول شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام سائنسی نمائش منعقد کی گئی جس میں طلباء و طالبات نے جدید دور سے ہم آہنگ ہونے کے لئے سائنسی پروجیکٹ تیار کئے جو کہ نمائش کے لئے پیش کئے گئے تھے اس موقع پر طلباء و طالبات ،والدین نے نمائش میں رکھے گئے سائنسی پروجیکٹ کا معائنہ کیا اس موقع پر اسکول کی ایڈمنسٹریٹر فرخ سلال اور پرنسپل صدر النساء نے کہاکہ آج کے بچے اپنے ہنر کے ذریعے مستقبل میں دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں میں صلاحیتیں موجود ہیں اُن کی درست نگہداشت کے ذریعے ہم ان کی صلاحیتوں کو نکھا ر سکتے ہیں انہوں نے سائنسی نمائش کے انعقاد پر مسز ذکیہ فرخ ،مسز ماریہ ندیم،مس مثالے خان ،ارشاد احمد ،اریبہ طارق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ذہنی نشو نماء اور صحت مند سرگرمیوں کے حوالے سے اسکول انتظامیہ تقریبات کا انعقاد جاری رکھے گی۔