بڑے پردے پر دیکھیں سونم کپور کی بے وقوفیاں

Sonam Kapoor

Sonam Kapoor

کراچی (جیوڈیسک) بڑے پردے پر دیکھیں سونم کپور کی بے وقوفیاں۔ بالی وڈ کی رومینٹک کامیڈ ی بے وقوفیاں کے نئے پروموز جاری کر دئے گئے۔ 14 مارچ سے نمائش کیلئے تیار ہے۔

یسش راج بینر کے اس فلمی رومینس میں سونم کپور اور آیوشمان کھرانہ نبھا رہے ہیں لیڈ کردار جبکہ فلم میں رشی کپور نظر آرہے ہیں سونم کپور کے والد کے روپ میں جو دونوں کی شادی پر رضامند نہیں۔

عشق زادے سے شہرت حاصل کرنے والے فیصل حبیب کی تحریر کردہ پیار محبت کی اس کہانی میں آڑے آتے ہیں لڑکے کے مالی حالات۔ پیار، محبت، دوستی پر مبنی اس ہلکی پھلکی کامیڈی کو نوپور استھانا نے ڈائیریکٹ کیا ہے۔ 14 مارچ کو نمائش کیلئے تیار، فلم بے وقوفیاں ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی۔