ڈھاکا (جیوڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں دیکھ رہے ہیں، ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، بس فاسٹ بولنگ کا شعبہ کچھ کمزور ہے، ڈھاکا میں جیونیوز کے نمائندے سہیل عمران سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ جتنی وارئٹی پاکستان ٹیم میں ہے کسی اور کے پاس نہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹ نے پاکستان کے فاسٹ بولنگ کے شعبے کو کچھ کمزور قرار دیا جبکہ بیٹنگ کو بہتر قرار دیتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ اچھی ہے، وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو فائنل میں دیکھ رہے ہیں۔