نمائشی فٹ بال میچ میں ینگ اتحاد نے کورنگی گرین کو ڈھیر کر دیا

کراچی : الجمہوریہ فٹ بال گرائونڈ پر کھیلے جانے والے ایک نمائشی میچ میں کورنگی کی معروف ٹیم ینگ اتحاد فٹ بال نے مد مقابل کورنگی گرین کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی۔

فاتح ینگ اتحاد کی جانب سے منا اور محمد نور نے ایک ایک گول اسکور کئے ینگ اتحاد کے کھلاڑیوں نے کھیل کے اختتام تک کورنگی گرین کو اپنے دبائو میں رکھا مگر بد قسمتی سے وہ مزید گول کرنے میں ناکام رہے۔