امریکہ: مسافر ٹرالی پٹری سے اُتر گئی، 6 افراد زخمی
Posted on March 11, 2014 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Boston
بوسٹن (جیوڈیسک) امریکی شہر بوسٹن میں مسافر ٹرالی پٹری سے اترنے کے باعث 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ریاست میسا چیوسٹس کے شہر بوسٹن میں مسافر ٹرالی پٹری سے اتر کر دیوار سے ٹکرا گئی۔
جائے حادثہ پر فورا امدای ٹیمی روانہ کی گئی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ٹرالی میں ایک ڈرائیور سمیت 5 مسافر سوار تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com