انڈین ویلز ٹینس میں راجر فیڈرر اور اینڈی مرے کی پیش قدمی جاری

Roger Federer

Roger Federer

کیلی فورنیا (جیوڈیسک) انڈین ویلز میں ہونے والے اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ میں سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر اور اینڈی مرے کی پیش قدمی جاری ہے سوئٹزر لینڈ کے راجرفیڈرر نے روس کے DMITRY TURSUNOV کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست تو دی لیکن دوسیٹس سات چھ کے اسکور تک گئے۔

ایک اور میچ میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے جمہوریہ چیک کے JIRI VESELY کو سخت مقابلے میں زیر کیا، پہلا سیٹ JIRI VESELY نے سات چھ سے جیتا لیکن پھر مرے نے مسلسل دو سیٹس جیت کر میدان مار لیا۔