نڈر خاتون کے سفر پر بننے والی فلم ٹریکس کا نیا ٹریلر جاری

Tracks

Tracks

لاس اینجلس (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے پر خطر صحرا میں تنہا نڈر خاتون کے سفر پر مبنی نئی فلم ٹریکس کا نیا ٹریلر انٹرنیٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم ڈائریکٹر جان کیورن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی معروف آسٹریلوی مصنف روبائن ڈیوڈسن کے سفر نامے پر مبنی ہے۔

فلم میں ایک بہادر 4 خاتون اونٹوں اور ایک وفادار کتے کیساتھ دو ہزار سات سو کلو میٹر کا سفر تنہا طے کر کے بحرہ ہند تک پہنچتی ہے۔

صحرائی سفر کے دوران پیش آنے والی مشکلات کی عکسبندی فلم میں نہایت خوبصورتی سے کی گئی ہے۔

تھرل اور سسپنس سے بھرپور فلم 25 اپریل کو برطانوی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔