پاکستان ایٹمی عدم پھیلائو کیلئے پرعزم ہے: نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کیلئے اور مکمل محفوظ ہے۔

وزیر اعظم سے انٹرنیشنل اٹامک انرجی کمشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے ملاقات کی جس میں اہم امور خصوصا پاکستان کے پرامن ایٹمی پروگرام پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نیوکلیئر پاور پلانٹس اور پاور سینٹرز انٹرنیشنل اٹامک ایجنسی کے قواعد اور ضوابط کے تحت کام کر رہے ہیں۔

ایٹمی پروگرام کیلئے عالمی ایجنسی کے تمام قواعد و ضوابط اور شرائط پوری کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹامک انرجی کمیشن آف پاکستان ملک میں بجلی پیدا کرنے کے ذرائع میں اضافہ کر رہا ہے۔

نیوکلیئر ٹیکنالوجی کو بجلی کی پیداوار میں اضافے، واٹر مینجمنٹ کے شعبوں، دوائیوں اور ایگریکلچر کی ترقی کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایٹمی عدم پھیلائو کیلئے پرعزم ہے۔