رؤف اختر فاروقی کی خصوصی ہدایت پر نادہندہ گان کے خلاف ایکشن شروع کر دیا گیا
Posted on March 11, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی رؤف اختر فاروقی کی خصوصی ہدایت پر نادہندہ گان کے خلاف ایکشن شروع کردیا گیا بلدیہ عظمیٰ میں مالی بحران کو کنٹرول کرنے کے لئے یہ عمل شروع کیا گیا ہے۔
لوکل ٹیکس ایڈورٹائزنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایم سی میں ریکارڈ کمپیوٹرائز ہونے کے بعد تمام نادہندہ گان کی فہرست تیار کرلی گئی ہے اس سلسلے میں ملیر ٹائون ،شاہ فیصل ٹائون اور مین شاہراہ فیصل اور ناتھا خان گوٹھ تا ملیر ریور برج پر لگے ہوڈنگز سائن ہٹا دی گئی اور تمام نادہندہ گان کو 3یوم میں واجبات ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے عدم ادائیگی کی صورت میں تمام آویزاں سائن بورڈز ہٹا دیئے جائیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com