ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکاروں شہید کر دئیے گئے۔
پولیس کانسٹیبل ادریس اور الیاس گنڈی عمر خان گاؤں میں بچوں کو پولیو قطرے پلانے والی ٹیم کے ہمراہ ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد اپنی ذاتی موٹر سائیکل پر واپس ڈیرہ اسماعیل خان شہر آ رہے تھے کہ گرہ احمد کے قریب گھات میں بیٹھے حملہ آواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں پولیس اہکار موقعہ پر شہید ہو گئے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او نثار مروت پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ واردات پر پہنچ گئے۔ پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر لی ہے اور پورے شہر میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔