انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر 100 روپے سے بھی نیچے آ گیا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) انٹربنک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر ایک روپے چھہتر پیسے سستا، سو روپے سے نیچے آ گیا۔

فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ رہا۔

روپے کی قدر میں مزید اضافے کے باعث ڈالر ایک روپے 76 پیسے سستا ہوا اور اسی طرح ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 99 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔ واضح رہے واضع رہے کہ مارچ کے پہلے عشرے میں ڈالر چار روپے پچاسی پیسے سستا ہو چکا ہے۔