ہمیں شہید کانسٹیبل محمد ریاض انصاری کی شہادت پر فخر ہے: عبدالھادی

گوجرانوالہ: ہمیں شہید کانسٹیبل محمد ریاض انصاری کی شہادت پر فخر ہے جس نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر کے گوجرانوالہ کا نام روشن کیا میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پر عزم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرجاکھ میں اسلام آباد کچہری میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد ریاض انصاری کی رہائش گاہ پر وفاق کے نمائندے سپیشل مجسٹریٹ عبدالھادی کی طرف سے شہید کی بیوہ کے لیے تیس لاکھ روپے امدادی چیک دینے کے موقع پر کیا اس موقع پر سینئر مسلم لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر ،سٹی صدر مسلم لیگ ن ،ایم پی اے حاجی محمد رئوف مغل ،ایم پی اے چوہدری محمد نواز چوہان ،اے سی سٹی و دیگرافراد موجود تھے۔