لاہور (جیوڈیسک) لاہورمیں انٹرنیشنل مارکیٹنگ کانگریس کے شرکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں دہشت گردی اور جہالت سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اختتامی سیشن میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ امن قائم ہوجائے تو پاکستان میں غربت بھی ختم ہوجائیگی، انھوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ جنگ سے امن نہیں ہوگا بات چیت ہی کرنا ہوگی، طالبان سے مذاکرات میں وزیر ستان کے لوگوں کو بھی شامل کیا جائے، امن قائم ہوجائے تو غربت اور جہالت ختم کرنا کوئی مسئلہ نہیں رہے گا
پاکستان تیز ی سے مثبت تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے،ان کا کہناتھاکہ فوج کے ساتھ ہیں، پہلی بار کوئی سیاسی حکومت طالبان سے مذاکرات کر رہی ہے، پاکستان کے دشمن مذاکرات نہیں ہرحال میں آپریشن کرانا چاہتے ہیں، حکمرانوں نے اپنی حفاظت کے لئے بھی بلیک واٹر ر کھے ہوئے ہیں۔
کانگرس کے شرکا کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی اور تعلیم کا فروغ ترقی کی ضمانت بن سکتا ہے، پاکستان میں امن کا قیام ناگزیر ہے، امن کے بغیر سرمایہ کاری نہیں ہوگی۔ منتظمین کا کہنا تھاکہ انٹرنیشنل کانگریس سفارشات حکومت کو ارسال کی جائیں گی تاکہ مارکیٹنگ انڈسٹری مزید تیزی سے ترقی کرسکے۔