یمن: امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کا مبینہ رکن ہلاک

Yemen

Yemen

صنعا (جیوڈیسک) یمن کے وسطی صوبے میں امریکی ڈرون حملے سے القاعدہ کا مبینہ رکن ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق حملہ یمن کے وسطی صوبے معارب میں کیا گیا، ذرائع کے مطابق ڈرون کے ذریعے ایک کار پر 3 راکٹ فائر کیے گئے جس سے کار میں اگ لگ گئی اور اس میں سوار ایک شخص عباد الشبوانی al-Shabwani ہلاک ہوگیا۔ مرنے والا شخص القاعدہ کا رکن بتایا جاتا ہے۔