ہارر فلم” ڈیولز نوٹ “کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

 Devil's Knot

Devil’s Knot

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ میں حقیقی کہانی پر بنائی گئی نئی ہارر فلم” ڈیولز نوٹ ( Devil’s Knot ) “کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ایٹوم اگویان کی ڈائریکشن میں بنی اس فلم کی کہانی ایک چھوٹے سے ٹاؤن کے قریب واقع جنگل میں قتل ہونے والے ایسے بچوں کے گِرد گھوم رہی ہے جنہیں ایک شیطانی رسم کے تحت بے دردی سے بلّی چڑھا دیا جاتا ہے۔

پال ہیرس بیڈمین اور الیزبیتھ فولر کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں ریس ویٹر س پون، کولن فرتھ،ایمی ریان،اسٹیفن میئراور ڈین ڈیہان اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں۔ لاپتہ بچوں کی تلاش اور تفتیش کے دوران منظرِ عام پر آنے والے دِ ل دہلا دینے والے انکشافات پر مبنی یہ فلم 9 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔