بارباڈوس (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیزنے دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، اس طرح ویسٹ انڈیز کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔ دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے، جوزبٹلر نے 67 رنز کی نمایاں اننگ کھیلی جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سنتوکی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں ویسٹ انڈیزنے مطلوبہ ہدف کپتان ڈیرن سمی کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 19 ویں اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کرلیا، سمی نے 9 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے نا قابلِ شکست 30 رنز اسکور کیے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا تیسرا اورآخری میچ 13 مارچ کو برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔