عصمت چغتائی کے افسانوں میں خاندان کے لوگ نظر آتے ہیں، نصیرالدین شاہ

Naseeruddin Shah

Naseeruddin Shah

کراچی (جیوڈیسک) سینئر بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے کہاہے کہ مجھے عصمت چغتائی کی کہانیوں میں اپنے خاندان کے لوگ نظرآتے ہیں.ان خیالات کا اظہار انھوں نے کیا ان کا کہنا تھا کہ عصمت نے جن کرداروں کوافسانوں میں ڈھالاہے ان کو پڑھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اس میں وہ ہی لوگ موجود ہیں جنھیں میں بچپن میں دیکھا کرتا تھا شایدیہ ہی وجہ ہے کہ میں نے بہت دلچسپی کے ساتھ ان کے افسانوں کوتھیٹرمیں پیش کیا، پوری دنیامیں ان کھیلوں کوپیش کر چکاہوں لوگ مجھے اورمیری ٹیم کو پرفارمنس پرداد دیتے ہیں۔ کراچی آکر دلی طورپرخوشی ہوئی یہاں لوگوں نے میرے کام کو سمجھا اور پسند کیا۔

ایک سوال کے جواب میں نصیرالدین شاہ کاکہناتھاکہ اپنے کیرئیرکے حوالے سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں جنھیں کافی عرصے سے کتابی شکل دینا چاہتا تھا مگر اب سوچ لیاہے کہ ستمبر 2014 اس کومکمل کرلوں گا۔