کانگریس نے کریمیا میں روسی مداخلت کیخلاف مذمتی قرارداد کی منظوری دیدی

U.S. Congress

U.S. Congress

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی کانگریس نے کریمیا میں روسی مداخلت کے خلاف مذمتی قرارداد کی منظوری دے دی۔

ایوان نمائندگان میں منظور ہونے والی علامتی قرارداد کے حق میں چار سو دو جبکہ مخالفت میں 7 ووٹ ڈالے گئے۔

ووٹنگ سے پہلے ہاؤس اراکین نے روس کے خلاف مذمتی تقاریر بھی کیں اور روس سے فوجیں نکالنے کا مطالبہ بھی کیا۔ آج وائٹ ہاوس میں امریکی صدر باراک اوباما یوکرائن کے قائم مقام وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کریں گے۔