بنوں میں مخالفین کی فائرنگ ، 2 بھائی جاں بحق

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ حوید کے علاقے میں پیش آیا۔ دونوں بھائی مسجد سے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد گھر جارہے تھے، اس دوران ٹوچی کے قریب گھات لگائے حملہ آوروں نے فائرنگ کردی ، جس سے دونوں بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ایف سی اہلکار تھا۔

لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بنوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، پولیس کے مطابق قتل پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔