چمپئنز لیگ : بائرن میونخ نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

Byron Munich

Byron Munich

میونح (جیوڈیسک) چمپئنز لیگ فٹبال سے آرسنل کی چھٹی ہو گئی ، بائرن میونخ نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ Madrid Atletico بھی اے سی میلان کو شکست دیکر فائنل ایٹ میں پہنچ گئی۔

چیمپیئزلیگ کے پری کوارٹر فائنل میں بائرن میونخ اور آرسنل کے درمیان سکینڈ لیگ میں زبردست مقابلہ ہوا ، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی،55 ویں منٹ میں بائرن نے برتری حاصل کی ، لیکن دو منٹ بعد ہی آرسنل نے مقابلہ برابر کر دیا۔میچ ایک ایک سے برابری پر ختم ہوا ، لیکن بائرن نے

ایگری گیٹ پر تین ایک کی برتری کیساتھ کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ایک اور پری کوارٹر فائنل میںAtletico Madrid نے اے سی میلان کو آوٴٹ کلاس کیا۔ سکینڈ لیگ کے تیسرے ہی منٹ میں Diego Costaنے میڈرڈ کو برتری دلائی ، جسے میلان کے کاکا نے 27 منٹ میں برابر کر دیا، لیکن اس کے بعد میڈرڈ کی ٹیم چھا گئی اورمزید تین گول کر کے میچ چار ایک سے جیت کر ایگری گیٹ پر پانچ ایک کی کامیابی کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔