سندھ کی اپوزیشن جماعتیں پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے تھر میں مصیب زدہ عوام کی بحالی زندگی کے لئے سندھ حکومت کا ہاتھ بٹائیں

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کراچی کے صدر مرزا مقبول احمد نے کہا ہے کہ اہلیان کراچی نے ہر مصیبت کی گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کی دل کھول کر مدد کی ہے عوامی تعاون کے ذریعے تھر کے مصیبت زدہ عوامی کی زندگی میں خوشحالی لائیں گے پاکستان کے کسی بھی شہر یا گائوں میں بسنے والے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں ہم اپنے تھری عوام کو مصیبت سے نکال کر اُن کی زندگی کو معمول میں ڈھالے گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کورنگی کے جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری اور سٹی ایریا ز کے صدور ،جنرل سیکریٹریز کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے مرکزی کیمپ پر تھر کے مصیبت زدہ عوام کی بحالی زندگی کے لئے جمع کئے جانے والے امدادی سامان کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مرزا مقبول احمد نے کہاکہ سندھ کی اپوزیشن جماعتیں سانحہ تھر پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے بجائے تھر کے مصیب زدہ بھائیوں کی بحالی زندگی کے حوالے سے حکومت سندھ کا ہاتھ بٹائیں انہوں نے کہاکہ یہ وقت تنقید کا نہیں بلکہ اپنے متحد ہوکر اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کے مدد کا ہے لہذا تمام جماعتوں کو اپنے تھری عوام کی بحالی زندگی کے لئے متحد ہوکر میدان عمل میں آنا ہوگا پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے صدر مرزا مقبول احمد نے ضلع کورنگی کے تمام سٹی ایریاز کے ذمہ داروں کی جانب سے تھر کے عوام کی بحالی زندگی کے لئے امدادی سامان جمع کرنے کے حوالے سے کاوشوں کو تعریف کی انہوں نے کارکنان سے کہاکہ وہ تھر کے مصیبت زدہ عوام کے لئے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور چیئرمین بلا ول بھٹوں کی ہدایت پر تھر کے عوام کو اس مصیبت سے نکالنے کے لئے عملی طور پر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔