فنکشنل لیگ ہمیشہ پولیس اور دیگر ادروں کی مدد سے الیکشن جیتی رہی ہے۔ منظور وسان
Posted on March 12, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
سانگھڑ (سرفرازانصاری) فنکشنل لیگ ہمیشہ پولیس اور دیگر ادروں کی مدد سے الیکشن جیتی رہی ہے اب ایسا نہیں ہونے دیں گے،سانگھڑ کے روڈز کی حالت پر2007سے لیکر2013تک کے کاموں کی انکواری کا حکم دیتا ہوں خواب دینے کا سیزن نہیں ہے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ2014میں فنکشنل لیگ سمیت دیگر پارٹیاں چھوٹی ہوتی جائیں گئی اچھڑو تھر کی عوام کو بھی فنکشنل لیگ کے حال پر نہیں چھوڑا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر جیل خانہ جات و اینٹی کرپشن منظور وسان نے کنڈیاری میں پی پی کے سندھ کونسل کے ممبر و چیرمین ضلعی چیرمین زکوات و عشر غلام علی وسان کی وفات پر ان کے ورثہ کے ساتھ تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی منظور وسان کا کہنا تھا کہ تھر پارکر میں کیا ہوا اس کی حقیقت جانے کے لئے میں نے ایس پی میرپورخاص کی سربراہی میں انکواری کمیٹی بنادی ہے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت کی ہم حمایت جاری رکھیں گئے نواز شریف جب بھی سندھ آئیں گئے وہ ہمارے مہمان ہوں گئے وزیر اعلیٰ سندھ کو آصف علی زرداری نے دوبئی طلب کر لیا ہے جہاں وہ تھر پارکر کی رپورٹ دیں گئے ان کا کہنا تھا کہ سانگھڑ کے تباہ حال روڈ دیکھ کر افسوس ہوا ہے سانگھڑ کو اربوں روپے روڈ کی مد میں دیئے وہ کہاں گئے اس کے لئے فوری طور پر2007سے لیکر2013تک ضلع میں ہونے والے تمام ترقیاتی کاموں کی انکواری کا حکم دیتا۔
ان کا کہنا تھا کہ فنکشنل لیگ سے لوگ ان کی کارگردکی نہ ہونے کی وجہ سے چھوڑ کر جارہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ 2014میں فنکشنل لیگ سمیت لندن اتحاد چھوٹی پارٹیاں بن جائیں گئی 2014میں کوئی بھی خواب نہیں دیکھ رہا کیوں کہ ابھی تک کواب دیکھنے کا سیزن نہیں آیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ان کے محکموں کی چار ماہ قبل کیا کارگردگی تھی اس کی جواب دہی ان کی نہیں ہے مگر آج ان کی وجہ سے انکواری میں سیکٹریٹری لیول کے بندے شامل ہیں ورنہ ہمیشہ نزلہ چھوٹے ملازمین پر گرتا تھا جبکہ مزے بڑے آفسر کرتے تھے ان کا کہنا تھا سندھ کا کوئی بھی تھر ہو خواہ وہ کالا تھر ہو یا اچھڑو تھر ہو وہاں بسنے والا ہم کو ووت دیتا ہو یا نہ دیتا ہو ہم ان تک تمام بنیادی سہولت پہنچانے کے پاپند ہیں وہ ہم ہر حالت میں پہنچائیں گئے کراچی میں آپریشن اپنی کامیابی کی طرف جارہا ہے کراچی آپریشن بلا تفریق ہورہا ہے جو جاری رہے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com