کوچادایاں میں کام کا تجربہ اچھا رہا، دپیکا پڈوکون

Deepika Pdukun

Deepika Pdukun

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون جو پہلی بار تامل فلم کوچادایاں میں مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونے جارہی ہیں نے کہا کہ تامل فلم میں کام کا تجربہ اچھا رہا۔ وہ ہدایت کار سندریہ رجنی کانت اشوین کی مشکور ہیں کہ انھوں نے فلم میں انھیں مرکزی کردار ادا کرنے کا چانس دیا۔

سندریہ رجنی کانت رجنی کانت کی بیٹی ہیں یہ ان کی پہلی ہدایات کردہ فلم ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ سندریہ کا فلم انڈسٹری میں خیر مقدم کرتی ہیں۔ فلم کوچادایاں 11 اپریل کونمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔