شجاع آباد: بااثر زمیندار کے بیٹے کی 12 سالہ لڑکی سے زیادتی

 Girl Rape

Girl Rape

شجاع آباد (جیوڈیسک) شجاع آباد میں بااثر زمیندار کے بیٹے نے غریب مزدور کی 12 سالہ بیٹی رضوانہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

گاؤں پونٹہ میں بارہ سالہ رضوانہ اپنے 2 چھوٹے بھائیوں کے ساتھ کھیتوں میں گھاس کاٹنے جا رہی تھی کہ ملزم عثمان نے پکڑ کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

دونوں بھائیوں نے واقع کی اطلاع آ کر والدین کو دی۔ اہل علاقہ نے بچی کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا۔