ممبئی: سوناکشی کی ریمپ پر واک نے شو کو چار چاند لگا دیے

Sonakshi Sinha

Sonakshi Sinha

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی میں لیکمی فیشن ویک کے دوران بالی وڈ کی دبنگ گرل سونا کشی کی ریمپ پر واک نے شو کو چار چاند لگا دیے۔

لیکمی فیشن ویک کے پہلے روز معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کے تیار کردہ موسم گرما کے ملبوسات کی نمائش ہوئی۔ خوبصورت ماڈلز کی ریمپ پر واک نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔

بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ سونا کشی سنہا شوسٹاپر کے طور پر ریمپ پر جلوہ گر ہوئی۔

سوناکشی نے بالی وڈ کے مشہور فیشن ڈیزائنر منیش کے ملبوسات کی تعریف کی۔ پانچ روزہ فیشن ویک میں مختلف بالی وڈ شخصیات شرکت کریں گی۔