سونے کی قیمت تین سو روپے فی تولہ کم

 Gold Price

Gold Price

کراچی (جیوڈیسک) سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی منڈیوں میں سونے کی نئی قیمت اکاون ہزار روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت دو سو ستاون روپے کمی سے تینتالیس ہزار سات سو چودہ روپے پر آ گئی ہے۔

دو روز میں سونے کے نرخ ایک ہزار روپے فی تولہ کم ہو چکے ہیں۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بارہ ڈالر اضافے سے تیرہ سو اڑتالیس ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔