تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث مزید 30 بچے اسپتال داخل

Tharparkar Child

Tharparkar Child

مٹھی (جیوڈیسک) تھرپارکر میں دور دراز دیہات اب بھی امداد سے محروم ہیں۔ ایسے علاقوں میں امداد نہ پہنچنے کی بڑی وجہ ذرائع مواصلات کی کمی ہے۔ ریتلا راستہ بھی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ بن گیا ہے۔ کیتار، جیتراڑ، کیسراڑ سمیت متعدد دیہات تک امدادی ٹیمیں نہ پہنچ پائیں۔

دوسری جانب شہری علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع ہونے سے بیماریوں میں کمی ہوئی ہے۔ تاہم اسپتالوں میں مریضوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ غذائی قلت کے باعث مزید 30 بچے بیمار پڑ گئے ہیں جنہیں مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

کھینسر، کھاریو فضل ،مبارک رند اور دیگر مقامی اسپتالوں میں بچوں سمیت 300 سے زائد افراد زیر علاج ہیں۔ امدادی کاموں میں تیزی کے باعث دیہات سے نقل مکانی کرنے والوں میں کمی ہوئی ہے۔