لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے زیر اہتمام ورلڈ کڈنی ڈے کے موقع پر تقریب آج منعقد ہوگی

کراچی: لیاقت نیشنل ہسپتال ومیڈیکل کالج کراچی کے زیر اہتمام گردوں کے عالمی دن (ورلڈ کڈنی ڈے )کے موقع پر تقریب (آج) مورخہ 13مارچ2014ء بروز جمعرات صبح 11بجت تا دن 1بجے تک آڈیوٹیوریم گیٹ نمبر1 لیاقت نیشنل کنونشن سینٹر،لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی میں منعقد ہوگا۔

جسمیں گردوں کے امراض سے متعلق وجوہات،علامات اور علاج پر لیاقت نیشنل ہسپتال کے ماہرین امراض گردہ تفصیلی لیکچر دینگے جن میں میڈیکل ڈائریکٹر لیاقت نیشنل ہسپتال ڈاکٹر سلمان فریدی ،بلند فشار خون کے گردوں پر اثرات سے متعلق ڈاکٹر کنور نوید مختار ،ذیابیطس اور گردوں کے امراض سے متعلق ڈاکٹر فرزانہ عدنان ،پیشاب کے انفکشن پر ڈاکٹر نائلہ آصف اور گردوں کے پتھری کے اثرات پر ڈاکٹر شفقت وقار خانزادہ عوام کو گردوں کے امراض سے متعلق تفصیلی لیکچر دینگے۔