ٹوئٹر زدہ سیاستدان عوام کی خدمت نہیں کر سکتے۔ محمد وقاص
Posted on March 12, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: ٹوئٹر زدہ سیاستدان عوام کی خدمت نہیں کر سکتے، تھر میں معصوم بچوں کی ہلاکتوں کی ذمہ دار سندھ حکومت اور سابقہ صدر زرداری اور اس کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری ہیں جنہوں نے اپنی سابقہ دور اقتدار میں ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ بلاول بھٹو زرداری عوام میں آنے کی بجائے صرف ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہیں ، وہ کبھی لیڈر نہیں بن سکتے۔
تھر میں غذائی قلت کے ذمہ دار سندھ کے نااہل اور کرپٹ صوبائی حکومت ہیں جن کی نااہلی کی وجہ سے سیکڑوں بچے اور مویشی صرف بھوک اور پیاس کی وجہ ہلاک ہورہے ہیں،مگر حکمران شیشے کے گھروں سے دیکھ کر سب اچھا کے دعوے کر رہے ہیں۔
حکمران اپنی حکمرانی کے نشے میں فیسٹیول منا رہے ہیں اور صحرا کے باسیوں سے بے خبرہیں کہ صرف3ماہ کے اندر193بچے خوراک اور دودھ نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گے ہیں اور درجنوں مال مویشی بھوک سے تڑپ ٹرپ کر دم توڑ رہے ہیں جن کی ہلاکت کی ذمہ داری وقت کے حکمرانوں پر آتی ہے، ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی نے نواحی گائوں کھارا میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں محمد وقاص، قربان علی، شاہد خاں،جمشید، ارشد و عبدالرحمن ودیگر کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سعید احمد بھٹی نے مزید کہا کہ جس لیڈر کی پاکستانی قوم کو ضرورت ہے وہ ہے میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف ہیں جو مشکل کی ہر کھڑی میں عوام میں موجود ہوتے ہیں اور پاکستان قوم کو بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ مسلم لیگ ن کی مخلص قیادت کی وجہ سے ڈالر دن بدن اپنی حیثیت کھو رہا ہے، وہ دن دور نہیں جب پاکستانی معیشت دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کرے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com