اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کو رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران گرانٹ اور قرضوں کی مد میں مجموعی طور پر ساڑھے 3 ارب ڈالر موصول ہوئے۔ وزارت خزانہ حکام نے بتایا۔
رواں مالی سال کے دوران امریکا سے اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں 67 کروڑ 40 لاکھ ڈالر، آئی ایم ایف سے ای ایف ایف پروگرام کے تحت حاصل کردہ قرضے کی مد میں1 ارب9 کروڑ ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک سے اب تک 26 کروڑ95 لاکھ ڈالر جبکہ احباب پاکستان کی اعلان کردہ کثیرجہتی امداد میں سے اب تک 1 ارب 66 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔