سرکل ڈسکہ میں چوری کی چار مختلف واردتوں میں شہری لائسنسی اسلحہ، مویشیوں سے محروم

ڈسکہ: سرکل ڈسکہ میں چوری کی چار مختلف واردتوں میں شہری لائسنسی اسلحہ، سامان الیکٹرک و پارچات، نقدی، موبائل فو و کارڈ اور مویشیوں سے محروم تفصیل کے مطابق طارق نامی شخص بس نمبریKBB/5558پر سوار کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا جب بس لاری اڈا پر پہنچی تو اس کے سامان سے نامعلوم چور سامان الیکٹرک اور پارچات چرا کر لے گیا پتہ جو ئی کر نے پر معلوم ہوا کہ چوری عامر فاروق سکنہ ہربنس پورہ لاہور نے کی ہے،موضع ستراہ کا رہائشی سید افتخار اہلخانہ کے ہمراہ گیا ہوا تھا۔

اس کی عدم موجودگی میں ملزمان کامران ،رضوان ،عارف شاہ گھر کا تالا توڑ کر لائسنسی کلاشنکوف ،پسٹل اور1000گولی چرا کر لے گئے ،بمبانوالہ کو رہائشی محمد اصغر اپنی موبائل شاپ بند کر کے گھر چلا گیا صبح آیا تو دیکھا کہ دکان کے تالے ٹاٹے ہو ئے ہیں پتہ جوئی کر نے پر معلوم ہوا کہ ملزمان سلمان ،کاشف ،جوریس مسیح تالے توڑ کر 60ہزار روپے نقدی ،موبائل فون و کارڈ چرا کر لے گئے،موضع گھوئینکی کے رہائشی محمد الیاس کے ڈیرہ سے اس کی عدم موجودگی میں رات کی تاریکی میں نامعلوم لاکھوںرو پے مالیت کی 2عدد راس بھینسیں اور ایک عدد گائے چرا کر لے گئے چوریہ کا علم ڈیرہ پر آنے پر ہوا تھانہ سٹی ،ستراہ ،بمبانوالہ اور موترہ پولیس الگ الگ مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔