واشنگٹن (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی طیاروں کی اپ گریڈیشن کے لئے امریکی کانگریس میں 10 کروڑ ڈالر پیکیج کی منظوری کے لئے بل پیش کر دیا گیاامریکی جریدے ‘واشنگٹن بزنس جرنل’ کے مطابق کانگریس سے 10 کروڑ ڈالر کے ملٹری پیکیج کی منظوری کے لئے کہا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کو سی ون تھرٹی طیارے اپ گریڈ کرانے کی ضرورت ہے۔ یہ طیارے امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن سے اپ گریڈ کرائے جائیں گے جس کے لئے پینٹاگون نے 10 کروڑ ڈالر کا ٹھیکہ دینے کا منصوبہ بنایا ہے، پاک فضائیہ کے پاس 16 سی ون تھرٹی طیارے ہیں جو مختلف عسکری امور کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔