نیویارک: سابق بھارتی سفارتکار دیویانی پر لگائے گئے الزامات مسترد

Devyani

Devyani

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی عدالت نے سابق بھارتی سفارت کار دیویانی کھوبراگڑے پر لگائے گئے الزامات مسترد کر دیے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جس وقت بھارتی خاتون سفارت کار پر الزامات عائد کئے گئے انہیں سفارتی استثنیٰ حاصل تھا تاہم فیصلے کے بعد دیویانی کے خلاف نئے شواہد پیش کیے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب دیویانی کے وکیل نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے قانون کی حکمرانی قائم ہوئی ہے۔ سابق بھارتی سفارت کار دیویانی کھوبراگڑے کو امریکا میں ویزا فراڈ اور اپنی نوکرانی کو انتہائی کم اجرت دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے دوران ان سے انتہائی ناروا سلوک کیا گیا تھا۔