پاپ سنگر عاطف اسلم کی آج اکتیسویں سالگرہ

Atif Aslam

Atif Aslam

وزیر آباد (جیوڈیسک) بارہ مارچ انیس سو تراسی میں پنجاب کے شہر وزیر آباد میں جنم لیا۔ عاطی کے نام سے پکارا جانے والا خوبصورت بچہ کرکٹ کا شیدائی تھا مگر میوزک میں دلچسپی نے اسے گلوکار عاطف اسلم بنا دیا جس کی آواز بالی وڈ ہو یا لالی وڈ کسی بھی فلم میں کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔

عاطف اسلم نے جہاں ملک میں اپنی پہچان بنائی وہیں سرحدوں کی حدو سے آگے نکل کر یورپی ممالک میں بھی خوب نام کمایا۔ دو اپریل دو ہزار تیرہ میں عاطف اسلم رشتہ ازدواج میں بھی بندھ گئے اور آجکل بیرون ملک ایک کنسرٹ میں مصروف ہیں۔