سیمی نے سماں باندھ دیا، ویسٹ انڈیز کوانگلینڈ کے خلاف 5 وکٹ سے فتح

West Indies, England

West Indies, England

برج ٹان (جیوڈیسک) دوسرے ٹوئنٹی 20 میں ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے سماں باندھ دیا، برق رفتار 30 رنز جڑ کر ٹیم کوانگلینڈ کے خلاف 5 وکٹ سے فتح دلادی۔ تین میچز کی سیریز بھی ویسٹ انڈیز کے نام ہوگئی، اس سے پہلے کرشمار سینٹوکی نے 4 وکٹیں لے کر انگلش ٹیم کو 7 وکٹ 152 رنز پر محدود کیا، جوز بٹلر ففٹی جڑ کر بھی ٹیم کو نہ بچا پائے۔ تفصیلات کے مطابق 153 رنز کے تعاقب میں ڈیوائن اسمتھ اور کرس گیل نے ویسٹ انڈیز کو تیز آغاز فراہم کیا، اوپننگ شراکت میں 48 رنز بنے، اسمتھ نے 16 بالز پر 30 جبکہ گیل نے 30 گیندوں پر 36 رنز بنائے، جب مارلون سموئلز 28 رنز پر آٹ ہوئے تو اس وقت اسکور تین وکٹ پر 111 تھا، 2 اوورز بعد 116 پر پانچ وکٹیں گرچکی تھیں تاہم سیمی نے 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 9 بالز پر ناٹ آٹ 30 رنز جڑ کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

ٹم بریسنن نے 2 وکٹیں لیں۔اس سے قبل ابتدائی پانچ اوورز میں انگلینڈ کے 26 پر تین کھلاڑی آٹ ہوگئے، انجرڈ اسپنر سنیل نارائن کی جگہ لینے والے لیفٹ آرم سیمر کرشمارسینٹوکی نے ٹاپ آرڈر پر تباہی ڈھائی، انھوں نے مائیکل لمب (4) اور معین علی (5) کو آٹ کیا، ایون مورگن (3) کو سموئل بدری نے میدان بدر کیا، اس موقع پر جوز بٹلر اور الیکس ہالز کے درمیان چوتھی وکٹ کیلیے 76 رنز کی شراکت ہوئی، ہالز (40) کو براوو نے سمنز کا کیچ بنایا،43 بالز پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 67 رنز بنانے والے بٹلر کو بھی سینٹوکی نے قابو کیا جبکہ روی بوپارا (14) ان کی چوتھی وکٹ بنے جس کی بنا پر انھیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا، ڈیوائن براوو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔