ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

West Indies, England

West Indies, England

اوول (جیوڈیسک) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کے لیے کینسنگٹن اوول میں مد مقابل ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز ٹیم نے آج کا میچ جیت کر کے سیریز کلین سوئپ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ دوسری جانب انگلش ٹیم بھی جیت کے لیے پُر امید ہے۔ 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز میں ویسٹ انڈیز کو 0-2 کی فیصلہ کن برترٰی حاصل ہے۔