پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے آج بنگلہ دیش روانہ ہو گی

Pakistan Cricket Team

Pakistan Cricket Team

لاہور (جیوڈیسک) قومی ٹیم رات 3 بجے بنگلہ دیش کے لیے لاہور سے روانہ ہو گی۔ اسٹار آل راوٴنڈر شاہد آفریدی مکمل فٹ نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر سے ایونٹ کے میزبان ملک جائیں گے۔

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 21 مارچ ڈھاکا میں کھیلے گی۔

اس سے قبل قومی ٹیم 2 وارم اپ میچز کھیلے گی جس میں پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 17 مارچ کو جبکہ دوسرا جنوبی افریقا کے خلاف 19 مارچ کو ہو گا۔