روس کو کریمیا میں طاقت کا استعمال مہنگا پڑے گا: باراک اوباما

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ روس یوکرائن کے معاملے کا کوئی اور حل تلاش کرے۔ کریمیا میں طاقت کا استعمال روس کو مہنگا پڑے گا۔

یوکرائن کے عبوری وزیر اعظم کہتے ہیں کہ آئندہ ہفتے یوکرائن اور یورپی یونین کے درمیان الحاق کا معاہدہ طے پا جائے گا۔

یوکرائن کے عبوری وزیر اعظم آرسینی یتسینی یوک نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر اوباما کا کہنا تھا کہ امریکا یوکرائن کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت کرتا ہے۔

آرسینی یتسینی یوک نے کہا کہ یوکرائن آئندہ ہفتے یورپی یونین کے ساتھ سیاسی معاہدے پر دستخط کر دے گا۔ ان کا کہنا تھا مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن روس کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔