کروڑ لعل عیسن کے سرکاری اداروں کی بدحالی کے خاتمے تک احتجاج کا سلسلہ جاری

کروڑ لعل عیسن : کروڑ لعل عیسن کے سرکاری اداروں کی بدحالی کے خاتمے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا ارباب اختیار نے نوٹس نہ لیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیں گے ان خیالات کا اظہار آیت اللہ نیازی (بانی ) تحریک دستک پاکستان، طارق محمود پہاڑ سابق صدر انجمن تاجران کروڑ ، قاری حسین اولکھ صدر ینگ ووٹرز فورم ضلع لیہ، قاری ظہور احمد سماجی رہنمانے تحریک دستک کے زیر اہتمام احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دو کروڑ ساڑھے اکیاسی لاکھ کی لاگت سے بننے والا کامرس کالج اڑھائی سال سے کلاسز سے محروم کیوں ہے جو کہ ارباب اختیار کیلئے لمحہ فکریہ ہے کروڑ کے گردونواح میں موجود جنگلا ت کا صفایا ڈی ایف اولیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے محکمہ جنگلات کی ملی بھگت جنگل چوروں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے کروڑ کے تفریحی ادارے ٹی ایم اے کروڑ کی غفلت کی وجہ سے منشیات فروشوں کے اڈے بن گئے ہیںتفریحی ادارے صحت مند معاشرے کے قیام کی بجائے بیمار معاشرے کی تشکیل کا ذریعہ بن رہے ہیں۔

ٹی ایم او کروڑ تفریحی اداروں کی زبوں حالی کا نوٹس لے کروڑ شہر میں مذبح خانہ اراضی ہونے کے باوجود ابھی تک تعمیر نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اہلیان کروڑ تازہ اور صحت مندگوشت کی سہولت سے محروم ہیںکروڑ شہر میں تاریخی ریلوے اسٹیشن سیاستدانوں اور انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے انتظامیہ ریلوے اسٹیشن کے کوارٹرز کو بہتر بنانے کیلئے مثبت کردار ادا کرے کروڑ لعل عیسن میں واپڈا نے اوور ریڈنگ معمول بنا لیا ہے جس سے کروڑ کے صارفین سخت اذیت میں مبتلا ہیں ایکسین لیہ ملک نعیم اختر سامٹیہ اس صورت حال کا نوٹس لیںکروڑ شہر میں بس اسٹینڈ پر گاڑیوں کیلئے سائے کیلئے شیڈ کا انتظام کیا جائے ریسکیو1122کا دفتر کروڑ لعل عیسن میں قائم کیا جائے شہریوں کو رات آٹھ سے دس بجے کی لوڈشیڈنگ نجات دلائی جائے اس شیڈول کی وجہ سے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے طلباء کی پڑھائی سخت متا ثر ہو رہی ہے اڑھائی کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے وسوں اسٹیڈیم کروڑ کو مکمل کیا جائے جو ابھی تک نامکمل حالت میں ہے۔

کروڑ لعل عیسن میں بڑھتی ہوئی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر قا بو پایا جائے مہندیوں کے نام پر فحاشی اور غنڈہ گردی کے سلسلہ کو بند کیا جائے احتجاجی کیمپ میں ملک خالد محمود ڈی ایس پی کروڑ نے شرکت کی اور اس موقع انہوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اور ڈی پی او لیہ غازی صلاح الدین کی جانب سے ہدایات موصول ہو چکی ہیں کہ مہندیوں میں ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے میں یقین دلا تا ہوں کہ آئندہ ایسے واقعات میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہا کہ وہ منشیات کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے جس کیلئے ہمیں عوام کا تعاون درکار ہے انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل چوروں کے خلاف شواہد اکٹھے کر رہے ہیں اور جلد ہی ان کی تہہ تک پہنچ جائیں گے۔ تحریک دستک کے شرکا نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو پھر احتجاج کا سلسلہ وسیع کرتے ہوئے پر امن احتجاجی مارچ کریں گے۔ اس موقع پر جاوید اقبال ، ظاہر شاہ ، امیر عبداللہ، سید ذیشان شاہ ، قاری عبدالشکور، چوہدری وقاص گجر، چوہدری ندیم گجر، وقاص سواگ ،محمد اشفاق بھٹی ، فیضان بھٹی ،ملک صفدر بھمب ، خلیق الرحمن تاشو ، محمد عمران کاکا،عدنان مغل ، خالد خان چوہدری غلام مصطفی ، ظفراقبال بلوچ و کثیر تعداد نے شرکت کی۔